تازہ ترین قومی خبریں   :  شبقدر دھماکے:پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں53زخمی تاحال زیر علاج | تازہ ترین قومی خبریں   :   راجن پور:پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،2اہلکار جاں بحق،4 زخمی | سیاست   :  مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے زندہ ہے، فضل الرحمان | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی:اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہاتھوں ڈی ای او کا قتل | کھیل   :   گیانا ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستانی ٹیم 160رنزپر آؤ | سیاست   :  اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید ہ مرزا کی بان کی مون سے ملاقات | بین الاقوامی خبریں   :  ’اسامہ کی بیواؤں سے تفتیش کی ہے‘ | فن و فنکار   :  شوازنیگر اور ان کی بیوی میں علیحدگی | تازہ ترین قومی خبریں   :  تربیت مکمل کرکے گھر جارہے تھے کہ۔۔۔ | تازہ ترین قومی خبریں   :  طالبان اب ٹوئٹر پر بھی | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری | کھیل   :  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے | سیاست   :  مسلم لیگ ہم خیال کا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی حمایت کا اعلان | بین الاقوامی خبریں   :  میلوں پیدل چل کر پانی لانے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا منفردمظاہرہ | تازہ ترین قومی خبریں   :  امریکی شہری کو پشاور ائیر پورٹ پر ملک چھوڑنے سے روک دیا |

free counters

















Wednesday, 22, Feb 2012

سپورٹس
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے
کوالالمپور…اذلان شاہ ہاکی تورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے اور تین ٹیمیں آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلنے کے لیئے کامیابی کی جنگ لڑیں گی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جانے والے اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج ایک بجے برطانیہ کا مقابلہ کوریا سے ہوگا،اورپاکستانی ٹیم میزبان ملک ملائیشیا کے خلاف تین بجے میدان میں اترے گی،دن کا تیسرا میچ پانچ بجے سرفہرست ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا،پانچ مرتبہ کی چیمپین آسٹریلیا کل ہونے والے فائنل کے لیئے اپنی جگہ یقینی بنا چکی ہے جہاں اس کی حریف ٹیم برطانیہ ،پاکستان یا نیوزی لینڈ میں سے کوئی ایک ہو سکتی ہے،پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لیئے لازمی اور بڑے فرق سے کامیابی درکار ہے جبکہ برطانوی ٹیم کی ناکامی بھی ضروری ہے جو دوسرے نمبر پر ہے۔

سپورٹس
گیانا ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستانی ٹیم 160رنزپر آؤ
گیانا ... گیانا ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بولرز کی کارکردگی پر پانی پھیر دیا اور ویسٹ انڈیز کے 226 رنز کے جواب میں پوری ٹیم 160رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ،دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے دو وکٹ پر 34 رنز بنا کر100 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔ گیانا میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز بولرز کا راج رہا اور دوسرے روز تیرہ وکٹیں گر یں، ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 209رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی،اورپوری ٹیم 226 رنز پرآؤٹ ہوگئی ، سعید اجمل نے پانچ ،حفیظ اور عبدالرحمان نے دو دو وکٹیں لیں ، جواب میں پاکستان کا آغازاچھا نہ رہا ، اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں،اور پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اظہر علی 34، عمراکمل نے 33 اور عبدالرحمان 40 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، دیوندرا بشو نے چار ، روی رام پال نے تین اور ڈیرن سیمی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 34 رنز بناکر سو رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی تھی ۔

سپورٹس
لاہور: آئی پی ایل میچوں پر سٹہ کرانے والے تین بُک میکرگرفتار
لاہور…لاہور میں آئی پی ایل کے میچوں پر سٹہ کرانے والے تین بُک میکروں کو پولیس نے گرفتار کرکے نقدی اور سامان برآمد کرلیا ۔بُک میکروں نے بھارت کے بُک میکروں سے بھی رابطے کا انکشاف کیا ہے ۔پولیس کے مطابق راوی روڈ لاہور کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب جاوید نامی شخص درجنوں ٹیلی فون لائنوں کے ذریعے انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں پر لاکھوں روپے کا سٹہ کرارہا تھا ۔ پولیس نے ٹیلی فون کے ذریعے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو جاوید فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن وہاں موجود اس کے تین ساتھیوں ظہیر،افتخار اور عاطف کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار بُک میکروں کے قبضہ سے ٹیلی فون ایکسچینج ، کمپیوٹر سمیت دیگر سامان قبضہ میں لیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ میچوں کے ریٹ وہ ممبئی سے لیتے تھے۔

سپورٹس
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ آج شروع ہوگا
جارج ٹاوٴن…ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان آج سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پراویڈنس میں شروع ہو رہا ہے،دونوں ٹیموں کے قائد کامیابی کے لیئے پر امید ہیں لیکن پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز میں پہلی مرتبہ سیریز جیت کرایک نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔ ویسٹ انڈیز کے چھ دوروں پر پاکستان کی ٹیم ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے،چار مرتبہ شکست کے علاوہ دو سیریز برابری پر ختم ہوئیں،،یہ سنہری موقع ہے کہ پاکستان ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لے،دونوں ٹیمیں مختلف مسائل اور وجوہات کی بنا پر اپنے سینیئر کھلاڑیوں سے محروم لیکن طاقت کے اعتبار سے برابر ہی ہیں ،،گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں ابھی تک صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا گیا ہے جہاں روایتی طور پر وکٹ اسپن بالرز کے لیئے سازگار ہے لیکن ہوم ٹیم کا انحصار اپنی فاسٹ بالنگ پر زیادہ ہے،موسم کی جانب سے خطرات کی نشاندہی ہو رہی ہے اور بارش کا امکان بھی موجود ہے،،اگر حالات سازگار رہے تو ایک سخت اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آئے گا جس میں دونوں ٹیمیں اپنے سینیئرز پر بھروسہ کریں گی۔

سپورٹس
کرکٹ، فیصلے پر نظر ثانی کے قانون پرعملدرآمد کی سفارش
لندن…انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی نے امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی کے متنازع قانون پر مکمل عملدرآمد کی سفارش کردی۔لندن میں آئی سی سی کے دوروزہ اجلاس کے بعد کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کلائیو لائیڈ نے بتایا کہ اجلاس میں امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی کے قانون کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،انھوں نے کہا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی ہے کہ اس قانون کا اطلاق تمام ٹیسٹ میچوں پر کیا جائے ،کلائیو لائیڈ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ تمام ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز پر بھی اس قانون کا اطلاق ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہر ٹیم کو ایک اننگز میں ایک کامیاب ریویو کی اجازت ملنی چاہیے۔



Next Page Last Page
   
   

  




























About us | Learn French | Magzine | Privacy Policy | Comment and Content Challenge Policy | Terms & Conditions | Contact Us

Site Developed & Designend by M. Zubair
Contact : mzubair.bscs@yahoo.com    0092-334-9184452