Wednesday, 22, Feb 2012
سیاست مسلم لیگ ہم خیال کا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد…مسلم لیگ قاف کے ہم خیال گروپ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لئے مسلم لیگ نون کے اسحاق ڈار کی مکمل حمایت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ، اس کے جواب میں ہم خیال والوں کو پارلے منٹ کے ایوان بالا میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر عہدہ دینے کی پیش کش کی ہے۔ مسلم لیگ قاف کی طرف سے حکومتی اتحاد میں شامل ہونے کے بعد وسیم سجاد نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا ، اس عہدہ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے ہوئے، مسلم لیگ نون اسحاق ڈار کو جبکہ جے یو آئی فے مولانا عبدالغفور حیدری کو یہ عہدہ دلانا چاہتی تھیں ، ان کوششوں کے سلسلہ میں ہم خیال گروپ کے سربراہ سینیٹر سلیم سیف اللہ کا گھر ملاقاتیوں کی آمد جاری رہی، سینیٹر اسحاق ڈار اور سینیٹر پرویز رشید نے آج پھر اسلام آباد میں سلیم سیف اللہ کی سربراہی میں موجود ہم خیال قائدین سے حتمی نوعیت کی ملاقات کی ، میڈیا کو بریفنگ میں سلیم سیف اللہ نے اسحاق ڈار کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ، اسحاق ڈار نے بتایا کہ تقریبا پچیس اپوزیشن سینیٹرز کے دست خطوں سے انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کی ڈیمانڈ، سینیٹ سیکریٹریٹ کو آج ہی جمع کرادی جائے گی ، سلیم سیف اللہ نے بتایا کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر عہدہ کی پیشکش پر نامزدگی چھوٹے صوبے سے کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ جے یو آئی فے کو بھی ساتھ لیکر سینیٹ میں اپوزیشن کے اتحاد اور اتفاق کی کوشش کریں گے۔
|
سیاست اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید ہ مرزا کی بان کی مون سے ملاقات
نیویارک ... اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعدجیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا نے کا کہنا تھا کہ وہ ان کیمرا اجلاس میں شرکت کرنے کی خواہشمند تھیں مگرسیکریٹری جنرل کے ساتھ طئے شدہ ملاقات کے باعث ایسا نہ ہو سکا ۔ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے بارے میں بات چیت کی۔
|
سیاست مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے زندہ ہے، فضل الرحمان
جدہ ... جمعیت علمائے اسلام ) ف (کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے زندہ ہے اور پاکستان کی بقا کا دارومدار کشمیر اور افغانستان کے مسائل کے حل میں ہے۔ جدہ میں پاکستان کشمیر کمیٹی کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیر کا کیس لڑ سکتا ہے عالمی قوتیں خطے میں پاکستان کی انٹیلی جنس تعاون سے بے نیاز ہو چکیں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گذشتہ ایک عشرہ سے مسئلہ کشمیر کو دُنیا کے کسی بھی فورم پر نہیں اُٹھایا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں، کشمیرکو مذاکرات کے ایجنڈے میں سر فہرست ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی ہوئے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کی حکومت نے طالبان کے ساتھ افغان حکومت کے مذاکرات اور مصالحت کی حمائت کا اعلان کیا ہے جبکہ ہماری حکومت اس معاملے میں ابھی تک خاموش ہے۔
|
سیاست لاہورہائیکورٹ کاایوان صدر کو سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے صدر زرداری کے دو عہدوں سے متعلق کیس کی سماعت کا فیصلہ سناتے ہوئے ایوان صدر کو حکم دیا ہے کہ سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں۔ 33صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیس میں طے ہوچکا ہے کہ صدر کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، صدارتی عہدے کی شرط ہے کہ صدر کو سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنی چاہیئں۔ یاد رہے کہ صدر کے دو عہدوں سے متعلق پاکستان لائرز فورم نے دائر کی تھی۔ |
سیاست پاک بھارت سیکریٹری سطح کے مذاکرات آج ہونگے اسلام آباد…بھارت کی طرف سے دریائے جہلم پر وولر بیراج کی متنازعہ تعمیر کے مسئلہ پر پاک بھارت سیکرٹریز سطح کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان وولر بیراج کی تعمیر کا تنازعہ 26سال پرانا ہے ، 1985میں بھارت نے پاکستان کو بتائے بغیر مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے جہلم پر 3لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت والے اس بیراج کی تعمیر شرع کردی ۔اسے بعد میں پاکستان کے اعتراضات پر1987میں روک دیا گیا ، بھارت کا موقف ہے کہ وہ یہ بیراج تعمیر کرے گا جب کہ پاکستان کہنا ہے کہ 1960کے سندھ طاس معاہدے کے تحت یہ بیراج تعمیر نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان کا موقف ہے کہ 3لاکھ ایکڑ فٹ کی اسٹوریج سے دریائے جہلم کے پانی کا کنٹرول بھارت کے پاس چلا جائے گا ۔ بھارت دعویٰ کرتا رہا ہے کہ اس بیراج کامقصد نیوی گیشنnavigation ہے اور پاکستان کو پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی ۔ س مسئلہ پر دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹریز سطح کے مذاکرات کے 13دور چکے ہیں۔ |
|