تازہ ترین قومی خبریں   :  شبقدر دھماکے:پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں53زخمی تاحال زیر علاج | تازہ ترین قومی خبریں   :   راجن پور:پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،2اہلکار جاں بحق،4 زخمی | سیاست   :  مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے زندہ ہے، فضل الرحمان | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی:اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہاتھوں ڈی ای او کا قتل | کھیل   :   گیانا ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستانی ٹیم 160رنزپر آؤ | سیاست   :  اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید ہ مرزا کی بان کی مون سے ملاقات | بین الاقوامی خبریں   :  ’اسامہ کی بیواؤں سے تفتیش کی ہے‘ | فن و فنکار   :  شوازنیگر اور ان کی بیوی میں علیحدگی | تازہ ترین قومی خبریں   :  تربیت مکمل کرکے گھر جارہے تھے کہ۔۔۔ | تازہ ترین قومی خبریں   :  طالبان اب ٹوئٹر پر بھی | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری | کھیل   :  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے | سیاست   :  مسلم لیگ ہم خیال کا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی حمایت کا اعلان | بین الاقوامی خبریں   :  میلوں پیدل چل کر پانی لانے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا منفردمظاہرہ | تازہ ترین قومی خبریں   :  امریکی شہری کو پشاور ائیر پورٹ پر ملک چھوڑنے سے روک دیا |

free counters

















Wednesday, 22, Feb 2012

بین الاقوامی خبریں
میلوں پیدل چل کر پانی لانے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا منفردمظاہرہ
اونٹوریو…کینیڈا میں82افراد پر مشتمل ایک گروہ نے دنیا کے متعدد ممالک میں پیدل میلوں کا فاصلہ طے کر کے پانی بھر کر لانے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کے لئے پانی سے بھری بو تلوں کو اپنے سر پر اٹھا کر منفردمظاہرہ پیش کیا۔ان 82افراد نے جن میں بچے اور بڑے بھی شامل تھے سمندر میں سے بو تلوں کو پانی سے بھر کر اپنے سَر پر رکھ کر واک کی اور دنیا کو ان لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کی اس مشکل سے آگاہ کیا جو روزانہ اسی طرح تپتی دھوپ میں میلو ں کا فاصلہ طے کر کے روز مرہ استعما ل کے لئے پانی بھر کر لاتیں ہیں۔اس گروپ کی اس کاوش کو سرہاتے ہو ئے ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شا مل کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں
’اسامہ کی بیواؤں سے تفتیش کی ہے‘
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی تین بیواؤں سے تفتیش کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے ان تحقیقات کے حوالے سے مزید معلومات نہیں دیں۔ اسامہ بن لادن کو دو مئی کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کی ہلاکت کے بعد پاکستان نے تینوں بیواؤں اور بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ امریکہ نے ان بیواؤں تک پاکستان سے رسائی مانگی تھی تاکہ اسامہ بن لادن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق اسامہ بن لادن کی بیواؤں سے تفتیش میں کوئی خاطر خواہ معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں۔ امریکی وزارتِ دفاع کرنل ڈیوڈ لپن نے کہا کہ امریکی حکام نے اسامہ بن لادن کی بیواؤں سے تحقیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس ایجنسی کے حکام نے یہ تفتیش کی۔ دوسری جانب اے بی سی چینل کے پروگرام سکسٹی منٹس میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ مائیک راجرز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اسامہ بن لادن کے نائب ایمن الظواہری بھی پاکستان ہی میں موجود ہیں۔ مائیک راجرز نے کہا ’امید ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعاون مزید بڑھائے گا۔ ہمارے ساتھ پاکستان مزید شفاف ہو گا اور مزید احداف کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ مثال کے طور پر ایمن الظواہری۔‘

بین الاقوامی خبریں
امریکہ کیخلاف نیاجہاد شروع کرینگے،القاعدہ
امریکی کمانڈوز کے ہاتھوں اپنے رہنما اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اسامہ کی موت سے کھیل ختم نہیں ہوا،اس کیخلاف نیا جہاد شروع کیا جائے گا،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے رہنما ناصر الوہاشی نے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ جہاد جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ امریکی اپنے آپ کو بیوقوف نہ بنائیں کہ اسامہ کی ہلاکت سے کھیل ختم ہوجائے گا،یہ نہ سمجھیں تھوڑی سی جنگ ہوگی بلکہ یہ بہت بڑی اور بہت بری جنگ ہوگی ،امریکیوں اور یہودیوں کامستقبل پریشان کن اور تکلیف دہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم اللہ سے و عدہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے عزم پر قائم رہیں گے اور جہاد جاری رکھیں گے،اسامہ بن لادن کی موت سے ہمارا جذبہ بڑھا ہے اور ہم یہودیوں اور امریکیوں سے ان کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے۔

بین الاقوامی خبریں
امریکی کانگریس کے کئی ارکان کو اسامہ کی موت کے بعد تصاویر دکھادی گئیں
واشنگٹن ... امریکی کانگریس کے کئی ارکان کو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موت سے پہلے اور بعد کی تصاویر دکھادی گئیں ۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جم ان ہوف اسامہ کی ہلاکت کے بعد اس کی تصاویر دیکھنے والے پہلے سینیٹر ہیں ۔ اسامہ کی موت کے بعد اس کی تصاویر دکھائے جانے کا فیصلہ سی آئی اے نے کیاتھا ۔سینیٹر جم ان ہوف سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن بھی ہیں ،ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ہونے کی وجہ سے اسامہ کی تصاویر دیکھنا اور لوگوں میں اس کی موت کی تصدیق کرنا میرے لئے ایک اہم ذمے داری ہے ۔سینیٹر جم ان ہوف کا کہنا تھا کہ انھوں نے اسامہ کی پندرہ تصاویر دیکھی ہیں ،ان میں سے تین تصاویر ایسی ہیں جوکمپاؤنڈ میں اس وقت کھینچی گئیں جب اسامہ زندہ تھا۔سینیٹر جم ان ہوف نے کہا کہ تین تصاویر امریکی جہاز یو ایس ولسن پر اسامہ کی تدفین کے وقت کی ہیں۔سینیٹر جم ان ہوف کے مطابق تصاویر میں القاعدہ کے رہنما کے سر میں گولیوں کے نشان تھے۔ تصاویر دیکھنے کے بعدانھیں یقین ہوگیا کہ اسامہ زندہ نہیں ہے۔سینیٹر جم ان ہوف کے علاوہ کانگریس کے کئی دیگر ارکان کو بھی یہ تصاویر دکھائی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں
اسامہ القاعدہ کے ارکان کیساتھ مسلسل رابطے میں تھا،امریکی حکام
واشنگٹن ... امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ اسامہ القاعدہ کے دیگر ارکان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس نوٹ بک میں اسامہ بن لادن کے ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹس سے مستقبل کی کارروائیوں کے بارے میں پتا چلتا ہے،اس نوٹ بک کو ڈائری نہیں کہا جا سکتا کیونکہ اس میں القاعدہ کے آئندہ آپریشنز اور منصوبوں کے بارے میں تو لکھا ہے تاہم ذاتی اور جذباتی تاثرات موجود نہیں۔یہ نوٹ بک اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے دوران ملی تھی۔ عہدیدار کے مطابق اس نوٹ بک میں واضح باتیں نہیں محض کچھ خیالات ہیں۔اس سے یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس تمام عرصے میں وہ کہاں روپوش رہے اور کیا کرتے رہے۔بتایا گیا ہے کہ اسامہ کی دستاویز میں امریکا کے اہم شہروں واشنگٹن اور نیو یارک کے نام لکھے ہیں جب کہ امریکی کیلنڈر کی اہم تاریخیں مثلاچار جولائی اور گیارہ ستمبر بھی درج ہیں۔امریکا نے ان دستاویزات سے حاصل معلومات کئی دیگر ملکوں کو بھجوا دی ہیں جن میں مغربی یورپ کے ملک بھی شامل ہیں۔



Next Page Last Page
   
   

  




























About us | Learn French | Magzine | Privacy Policy | Comment and Content Challenge Policy | Terms & Conditions | Contact Us

Site Developed & Designend by M. Zubair
Contact : mzubair.bscs@yahoo.com    0092-334-9184452