تازہ ترین قومی خبریں   :  شبقدر دھماکے:پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں53زخمی تاحال زیر علاج | تازہ ترین قومی خبریں   :   راجن پور:پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،2اہلکار جاں بحق،4 زخمی | سیاست   :  مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے زندہ ہے، فضل الرحمان | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی:اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہاتھوں ڈی ای او کا قتل | کھیل   :   گیانا ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستانی ٹیم 160رنزپر آؤ | سیاست   :  اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید ہ مرزا کی بان کی مون سے ملاقات | بین الاقوامی خبریں   :  ’اسامہ کی بیواؤں سے تفتیش کی ہے‘ | فن و فنکار   :  شوازنیگر اور ان کی بیوی میں علیحدگی | تازہ ترین قومی خبریں   :  تربیت مکمل کرکے گھر جارہے تھے کہ۔۔۔ | تازہ ترین قومی خبریں   :  طالبان اب ٹوئٹر پر بھی | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری | کھیل   :  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے | سیاست   :  مسلم لیگ ہم خیال کا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی حمایت کا اعلان | بین الاقوامی خبریں   :  میلوں پیدل چل کر پانی لانے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا منفردمظاہرہ | تازہ ترین قومی خبریں   :  امریکی شہری کو پشاور ائیر پورٹ پر ملک چھوڑنے سے روک دیا |

free counters

















Wednesday, 22, Feb 2012

صحت
ڈھلتی عمرکےساتھ کھانےکی عادات میں تبدیلی ضروری ہے
برلن: ڈھلتی عمر کیساتھ کھانےکی عادات میں تبدیلی صحت کیلئےضروری ہوتی ہے۔ کھانےپینےکی عادات میں کمی کئی امراض کا سبب ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کےمطابق جرمن طبی ماہرین کےمطابق ڈھلتی عمر کیساتھ کھانےپینےکی عادات سےپیدا ہونےوالی مختلف بیماریاں خاص طور پر مردوں میں کم اور عورتوں میں زیادہ دیکھی ہیں۔ جواں عمرمیں خواتیٍن میں دبلا رہنےکی شعوری کوشش کی وجہ سےمعدے کی کمزوری بڑھتی عمر میں نقصان کا باعث بنتی ہے۔ بڑھاپےمیں خوراک سے پیدا ہونےوالی بعض مشکلات کا کوئی موثرعلاج موجود نہیں ہوتا۔ عمر گزرنے کےساتھ ساتھ اگر کوئی مرد یا خاتون اپنی مناسب اور متوازن خوراک کا مناسب خیال رکھتا تو اس کےبدن میں موٹاپےکےساتھ ساتھ بلڈ پریشر شوگر، جگر اور دل کے مسائل پیدا ہونےلگتےہیں۔ ماہرین کا کہتا تھا کہ بوڑھےافراد اپنی عمر بڑھنے کےساتھ خوراک کا خاص خیال رکھیں اور اپنی غذا میں صحت مندانہ خوراک کو لازمی شامل کریں۔

صحت
خوشی یا غم میں جینز اہم کردار ادا کرتے ہیں
لندن ۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ خوشیاں اور غم مقدر سے ملتے ہیں اور اس بات کو جدید طبی تحقیق نے ثابت کر دیا ہے کہ جب ہم خوش ہوتے ہیں تو اس میں کسی دوسرے کا یا ہمارا کمال نہیں ہوتا بلکہ ا س کی وجہ ایک خاص جین ہے اور اس جین کی کم یا زیادہ موجودگی غمگین یا خوش رہنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین طب کے مطابق جب یہ جینز خاص طرح کے مواد کو خارج کرکے دماغ کی طرف روانہ کرتے ہیں تو ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ایچ ٹی ٹی فائیو نامی یہ جینز خوشی کے ساتھ ساتھ نروز سیلز کو دوبارہ ری سائیکل کرکے ایک خاص مواد (کیمیکل) سیروٹونین پیدا کرتے ہیں جس کا براہ راست تعلق موڈ اور ڈپریشن کے ساتھ ہوتا ہے۔ برطانیہ میں مکمل کی جانے والی اس تحقیق میں 2500 افراد کا تجزیہ کیا گیا۔ یہ نہایت خوش و خرم رہنے والے لوگ تھے، ان میں ایچ ٹی ٹی فائیو جین زیادہ پائے گئے جبکہ غمگین رہنے والوں میں ان جینز کی تعداد 2 عدد کم تھی، ان کو ورثے میں ہی یہ کم ملے تھے۔ رویہ جاتی اکانومسٹ ڈاکٹر جان امینوول ڈی نیوی نے اپنی اس تحقیق میں کہا ہے کہ ذہنی صحت کو بنانے یا بگاڑنے میں یہ جینز نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ طب اور سماجی سطح پر یہ پہلی تحقیق ہوگی جس نے خوشیوں کی سطح کو لیبارٹری میں باقاعدہ کسی مواد کی طرح ناپنے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔ اس تحقیق میں ان جینز کی تعداد سے شخصیت کے مختلف پہلوؤں کی بھی تشریح کی گئی ہے۔

صحت
برطانیہ: مے نوشی میں کمی سے 20ہزارخواتین بریسٹ کینسر سے بچ سکتی ہیں
لندن… فارن ڈیسک…برطانیہ میں صحت مند طرز زندگی اپنانے سے 20ہزار خواتین کوچھاتی کے سرطان سے ہر سال بچایا جاسکتا ہے۔برطانوی اخبار’دی میل‘ نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی خواتین اگر اپنی طرز زندگی کو بدل لیں ،شراب نوشی کم کریں ،غذا کو بہتر اور زیادہ ورزش کریں تو ہر سال 20ہزار چھاتی کے سرطان کا شکار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ نے کہا ہے کہ اگر لوگ صحت مند طرز زندگی اپنا لیں تو پانچ میں سے دو کینسر کے کیسز سے بچا جاسکتا ہے۔مطالعہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ جسمانی ورزش،شراب کو کم کرنے اور ایک صحت مند وزن رکھنے سے بیماری میں اضافے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔برطانیہ میں شراب نوشی سے چھاتی کا کینسر زیادہ پھیل رہا ہے۔

صحت
یوگا اور مراقبہ دمہ سے چھٹکارا دلانے میں مددگار ہوسکتے ہیں،تحقیق
نیویارک…یوگا اور مراقبے کا عمل سانس کی بیماریوں اور دمے کے مرض سے نجات میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں یونیورسٹی آف سِنسناٹی Cincinnati کی طرف سے کی گئی تحقیق میں سامنے آئی جس کے دوران شہری علاقوں میں رہنے والے ایسے افراد کو جائزہ لیا گیا جو دمے کے مرض میں مبتلا تھے ۔ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ سانس کی بیماریوں اور دمے کے مرض میں مبتلا افراد یوگا اور مراقبے کا عمل کریں تو صحت پر اس کے بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

صحت
درد کو دور کرنے کیلئے مراقبہ انتہائی مؤثر ہوسکتا ہے،امریکی تحقیق
نیویارک…جسم میں دردہوتو۔اس کے لیے انسان درد دور کرنے کی ادویات لیتاہے ۔تحقیق کے مطابق درد کو دور کرنے کے لیے میڈیٹیشن یا مراقبہ انتہائی مؤثر ہوسکتا ہے۔امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کی ویک فارسیٹ یونیورسٹی کے ریسرچ کے مطابق انسانی جسم میں درد کو دور کرنے کے لیے یوگا،میڈیٹیشن یا مراقبہ انتہائی مؤثر ہو سکتا ہے۔تحقیق میں درد میں مبتلا57 افراد کو بیس منٹ تک میڈیٹیشن میں مصروف رکھاگیا۔جو کے بعد درد میں حیرت انگیز انداز میں کمی واقع ہوئی۔میڈیٹیشن سے مثبت اثرات انسانی دماغ پر مرتب ہوتے ہیں۔



Next Page Last Page
   
   

  




























About us | Learn French | Magzine | Privacy Policy | Comment and Content Challenge Policy | Terms & Conditions | Contact Us

Site Developed & Designend by M. Zubair
Contact : mzubair.bscs@yahoo.com    0092-334-9184452