Wednesday, 22, Feb 2012
یورپ کی خبریں سپین: زلزلےکےشدید جھٹکے10 ہلاک،درجنوں زخمی میڈرڈ: سپین کےجنوب مشرقی میں زلزلےسےدس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئےجبکہ متعدد رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق سپین کےجنوب مشرقی علاقوں میں دوبارہ زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئے گئےجن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4 اور 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلےسےاب تک دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہےجبکہ درجنوں زخمی ہیں، زیادہ ترہلاکتیں عمارتوں کا ملبہ گرنے سےہوئیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ ہے، ادھر حکام کا کہنا ہےکہ پچاس سال بعد اتنی شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہےجس سے سب سےزیادہ لوراکا کا علاقہ متاثرہ ہوا ہے، طبی حکام کےمطابق ملبےتلےدبےافراد کو نکالنےکےلئےامدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں اور تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے، حکام کے مطابق لوراکا کےعلاقےسےاب تک 250 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہےادھر موریکو کی علاقائی حکومت کا کہنا تھا زیادہ ہلاکتیں دوبارہ زلزلہ آنےسےہوئیں جبکہ درجنوں افراد کےلاپتہ ہونےکی بھی اطلاعات ہیں، دریں اثناء امریکی جیالوجیکل ادارے کےمطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی اور یہ 220 کلو میٹر گہرائی میں تھا جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرق تھا۔
|
یورپ کی خبریں کار بم حملے میں صحافی جاں بحق،رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرزکی مذمت پیرس…صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے گزشتہ روز کار بم حملے میں قبائلی صحافی نصراللہ کے جاں بحق ہونے کی مذمت کی ہے ۔رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق قبائیلی صحافی نصراللہ آفریدی کا کار بم حملے میں قتل صدمے کا باعث ہے،رپورٹرز ودآؤٹ بارڈتنظیم نصراللہ آفریدی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتی ہے ،،تنظیم کا کہنا ہے کہ نصراللہ آفریدی کے کار بم حملے میں قتل سے پاکستان مین موجود صحافیوں کی جان کو خطرے کا پتہ چلتا ہے ہم حکام سے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔صحافتی تنظیم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے صحافیوں کو ٹھیک طرح سے کام کرنے کا موقع نہیں مل رہا ۔اگر رپورٹرز کو دوران ڈیوتی نشانہ نہیں بنایا جاتا تو جب ان کی خبرین شائع ہوتی ہیں تو ان کو نشانہ بنادیا جاتا ہے اور اس سب کے ذمہ دار کبھی بھی گرفت میں نہیں آتے ۔رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہناہے کہ کار کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس دھماکے سے قریب موجود بہت سے دفاتر کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔ لیکن رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی لشکر اسلام نامی کالعدم دہشت گرد گروپ کی ہوسکتی ہے جو پہلے بھی دھمکیا ں دیتا رہا ہے ۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو5 مئی کو دورہ فرانس کے دوران رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کی جانب سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی تھی جس میں صحافتی آزادی کی خلاف ورزیوں اور حکومت کی جانب سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کے بارے میں کہا گیاتھا۔
|
یورپ کی خبریں جرمنی: ایک موٹر وے پر مٹی کا طوفان ،80 گاڑیاں تباہ برلن…جرمنی میں ایک موٹر وے پر مٹی کے طوفان کے باعث80 گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔جرمنی کے شہر راس ٹاک کی اے 19 شاہراہ پر اچانک آنے والے مٹی کے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔عام طور پر اس شاہراہ پر ٹریفک کا رش رہتا ہے اور چھوٹی بڑی گاڑیاں انہتائی تیز رفتاری سے یہاں سے گزرتی ہیں۔پولیس کے مطابق شاہراہ پر80گاڑیاں ایک دوسرے سے بری طرح ٹکراگئیں۔حادثے میں چھوٹی اور کئی بڑی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 27 زخمی بھی ہوئے ۔ |
یورپ کی خبریں نیدرلینڈزمیں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگانے کی تیاری ایمسٹرڈیم…نیدرلینڈزمیں جانوروں کے ذبح پر اس ماہ پابندی لگانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ یہ اقدام اس ملک میں کیاجارہاہے جہاں پارٹی فاردا اینی ملز کے افراددنیامیں پہلی بار پارلیمنٹ تک پہنچے ہیں ۔یورپی یونین کے ملک نیدرلینڈزمیں جانوروں کے ذبح پرپابندی کے قانون کی تیاری سے مسلمانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔جانوروں کے حقوق کی علمبردارجماعتوں اور فریڈم پارٹی کے بے جوڑملاپ سے یہاں اس بات کی تیاری کی جارہی ہے کہ گوشت ان جانوروں کاکھایاجائے جنہیں کاٹتے ہوئے کم تکلیف پہنچائی گئی ہو۔پارٹی فارداینی ملز(جماعت برائے حیوانات)کی لیڈرنے توقع ظاہرکی کہ اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت ذبح پرپابندی کے حق میں ووٹ دے گی جوان 20لاکھ جانوروں کے لیے اچھی خبرہوگی جوہر سال ذبح ہوتے ہیں۔تقریباڈیڑھ کروڑآبادی والے نیدرلینڈزمیں دس لاکھ مسلمان اور50ہزاریہودی آبادہیں ۔پارٹی فاردااینی ملز کویہ شق بھی منظورنہیں کہ مسلمانوں کے لیے حلال اوریہودیوں کے لیے کوشرگوشت ہوناچاہیے۔اسے صرف بے ہوش جانوروں کازبح منظورہے۔یہودیوں کوحیرت ہے کہ اچانک اراکین پارلیمنٹ کے دل میں جانوروں کادردکیسے جاگ گیا۔نیدرلینڈزکے ربی نے کہاکہ یہودی اس پرحیرت ذدہ ہیں۔اس ملک میں یہودی چارسوسال سے ہیں اورکوشر کے خلاف قانون مذہبی آئینی حقوق سلب کرنے کے برابرہے۔جانورذبح کرنے کے بجائے جھٹکے سے مارے گئے تویہ گوشت کھانامسلم آبادی کی اکثریت کے لیے ناممکن ہوجائے گا۔اورمہنگاحلال گوشت درآمدکرناپڑے گا۔حلال کریکٹ کے ڈائریکٹرنے کہاکہ اگرقانون ہی بن گیا۔تواحتجاج کے سواچارہ نہیں اورمسلمان اسکے خلاف بڑامظاہرہ کریں گے۔نیدرلینڈزمیں گوشت 5ارب یوروکی صنعت ہے۔دائیں اوربائیں بازوکی جماعتیں بل کے حق میں ہیں تاہم سنٹریسٹ ابھی فیصلہ نہیں کرپائیں۔کئی مسلم رہنماوں کاکہناہے کہ ایساکیاہے کہ اراکین پارلیمنٹ جانوروں سے محبت کر رہے ہیں اورانسانوں کونظراندازکرنے پرتل گئے ہیں۔ |
یورپ کی خبریں جیوسوپر کی بندش: صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کی مذمت پیرس ... جیوسوپر کی بندش پر صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرنے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنگ گروپ اور جیوٹی وی سمیت میڈیا کو حراساں کرنا باعث تشویش ہے۔اپنے ایک بیان میں عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر نے پیمرا کی جانب سے جیوسوپر کی بندش پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بنیادی کام تک محدود رہے، بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جنگ گروپ اور جیوٹی وی سمیت میڈیا کو حراساں کرنا باعث تشویش ہے، عالمی صحافتی تنظیم نے جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کی آمدنی کو محدود کرنے کے کسی بھی قسم کی کاروائی کی مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اپنے بنیادی کام تک محدو رہے۔ |
|