تازہ ترین قومی خبریں   :  شبقدر دھماکے:پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں53زخمی تاحال زیر علاج | تازہ ترین قومی خبریں   :   راجن پور:پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،2اہلکار جاں بحق،4 زخمی | سیاست   :  مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے زندہ ہے، فضل الرحمان | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی:اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہاتھوں ڈی ای او کا قتل | کھیل   :   گیانا ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستانی ٹیم 160رنزپر آؤ | سیاست   :  اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید ہ مرزا کی بان کی مون سے ملاقات | بین الاقوامی خبریں   :  ’اسامہ کی بیواؤں سے تفتیش کی ہے‘ | فن و فنکار   :  شوازنیگر اور ان کی بیوی میں علیحدگی | تازہ ترین قومی خبریں   :  تربیت مکمل کرکے گھر جارہے تھے کہ۔۔۔ | تازہ ترین قومی خبریں   :  طالبان اب ٹوئٹر پر بھی | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری | کھیل   :  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے | سیاست   :  مسلم لیگ ہم خیال کا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی حمایت کا اعلان | بین الاقوامی خبریں   :  میلوں پیدل چل کر پانی لانے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا منفردمظاہرہ | تازہ ترین قومی خبریں   :  امریکی شہری کو پشاور ائیر پورٹ پر ملک چھوڑنے سے روک دیا |

free counters

















Wednesday, 22, Feb 2012

ماحولیات
ہندوکش ریجن میں زلزلہ، شدت4.7 رکارڈ
پشاور… ہندوکش ریجن میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.7 رکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز چترال سے102 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور پاکستانی وقت رات2:39 منٹ پر آیا۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جب کہ پشاور اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ماحولیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا
اسلام آباد…ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے ۔ کئی شہروں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک تجازر کرجانے کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے۔سندھ کے زیادہ تر شہروں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 47 سے تک جا پہنچتا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔گرمی میں اضافے کے سا تھ ہی ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔پنجاب میں بھی کئی شہروں کا درجہ حرارت دن کے اوقات میں 46سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے ۔ موسم گرم ہونے کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ادھر خیبرپختونخوا اور بلوچستان بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔جس کی وجہ سے بازاروں اور سڑکوں میں سناٹا رہتا ہے۔ادھر گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہے ۔

ماحولیات
ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری جاری
اسلام آباد…گلگت بلتستان ،آزادکشمیر، خیبرپختونخوا اور شمالی پنجاب سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے ۔ مسلسل بارش سے کئی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔غذر شہر سمیت پورے ضلع میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے ۔اسکردو شہر میں بارش اوربالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری رات سے جاری ہے۔دیامیر،چلاس اورگردونواح میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے ۔استور میں مسلسل بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے آلو ،مکئی کی فصل کے علاوہ خوبانی اور بادام کے درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔مری میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔مظفرآباد،وادی نیلم ، ہٹیاں بالا اور چکار سمیت آزاد کشمیر کے مختلف بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث شاہراہ نیلم ڈھونگا کس کے مقام پر ،سری نگر اور مظفرآباد روڈ چکوٹھی کے مقام پر اور اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند کردی گئی ہے ۔اسلام آباداورراول پنڈی میں بھی آج صبح بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا،سوات ،لوئر دیر ،ہری پور،مانسہرہ، کوہستان اور گردونواح میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔

ماحولیات
راولپنڈی، اسلام آباد،مظفرآباد اور سوات میں بارش
اسلام آباد…آج لاہور،گجرانوالہ،فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔جبکہ شمالی علاقہ جات اور بالائی خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔استور اور اسکردومیں بارش اور ہلکی بارف باری سے موسم سردہوگیا۔ ضلع کوہستان ،مانسہرہ ، اسلام آباداور پنڈی میں بھی آج صبح بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔مظفرآباد میں وادی نیلم ، ہٹھیاں بالا اور چکار سمیت آزاد کشمیر کے مختلف بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔مظفر آباد میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم ڈھونگا کس کے مقامپر، سری نگر اور مظفرآباد روڈ چکوٹی کے مقام پر اور اسلام آباد مظفرآباد روڈ کوہالہ کے مقام سے بند کردیا گیا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں 48ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔مری میں 46،سبی،پتن35،35،مظفر آباد31،گڑھی دوپٹہ30،بارکھان27،مالم جبہ23،کوٹلی ،رسال پور21،21،چراٹ اور دیر میں 20،20ملی میٹر، کاکول، استورمیں 17، 17،ملتان15،لاڑکانہ،ڈی جی خان14،14،کالام12،بالاکوٹ،بہاول پوراورسیدو شریف11،11، بہاول نگر،دروش10،10،لوئر دیر،میر خانی9،9،گوپس،پاراچنار7،7،بنوں،ٹوبہ ٹیک سنگھ،لاہور،راول پنڈی،ژوب،سیال کوٹ اورساہی وال میں 5،5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ماحولیات
بلوچستان میں کئی روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں گزشتہ کئی روزسے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے اورموسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں17 دالبندین26.5نوکنڈی32ژوب16 بارکھان19 سبی25.6 قلات14.5 خضدار26 لسبیلہ38.5پسنی37.5جیوانی32تربت39اورگوادرمیں37.5ڈگری سینٹی گریڈرہا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سبی میں35.5بارکھان میں27ژوب میں5کوئٹہ میں6ملی میٹر اور قلات میں ٹریس بارش ریکارڈکی گئی۔



Next Page Last Page
   
   

  




























About us | Learn French | Magzine | Privacy Policy | FAQs | Disclaimer
Site Developed & Designend by M. Zubair
Contact : mzubair.bscs@yahoo.com    0092-334-9184452