تازہ ترین قومی خبریں   :  شبقدر دھماکے:پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں53زخمی تاحال زیر علاج | تازہ ترین قومی خبریں   :   راجن پور:پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،2اہلکار جاں بحق،4 زخمی | سیاست   :  مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے زندہ ہے، فضل الرحمان | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی:اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہاتھوں ڈی ای او کا قتل | کھیل   :   گیانا ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستانی ٹیم 160رنزپر آؤ | سیاست   :  اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید ہ مرزا کی بان کی مون سے ملاقات | بین الاقوامی خبریں   :  ’اسامہ کی بیواؤں سے تفتیش کی ہے‘ | فن و فنکار   :  شوازنیگر اور ان کی بیوی میں علیحدگی | تازہ ترین قومی خبریں   :  تربیت مکمل کرکے گھر جارہے تھے کہ۔۔۔ | تازہ ترین قومی خبریں   :  طالبان اب ٹوئٹر پر بھی | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری | کھیل   :  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے | سیاست   :  مسلم لیگ ہم خیال کا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی حمایت کا اعلان | بین الاقوامی خبریں   :  میلوں پیدل چل کر پانی لانے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا منفردمظاہرہ | تازہ ترین قومی خبریں   :  امریکی شہری کو پشاور ائیر پورٹ پر ملک چھوڑنے سے روک دیا |

free counters

















Wednesday, 22, Feb 2012

فن و فنکار
شوازنیگر اور ان کی بیوی میں علیحدگی
کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنیگر اور ان کی اہلیہ ماریا شریور کا کہنا ہے کہ وہ 25 سال کی شادی کے بعد اب علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’بہت سوچ سمجھ کر اور آپس میں تبادلہ خیال کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے چاروں بچوں کی دیکھ بھال مل جل کر کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔ مسٹر شواز نیگر کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری پیشہ وارانہ اور ذاتی زاندگی میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ مسٹر شوازنیگر نے جنوری میں ہی کیلیفورنیا کے گورنر کے اپنے عہدے کی مدت مکمل کی ہے۔ محترمہ شریور نے اپنے شوہر کے گورنر منتخب ہونے کے بعد ٹی وی رپورٹر کی اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی۔

فن و فنکار
ملیکہ شراوت کنگنا کوہالی ووڈجانےکےگر سکھانےلگیں
ممبئی: بالی ووڈآئٹم گرل ملیکہ شراوت ہالی ووڈ میں خود تو قدم نہیں جما سکیں لیکن کنگنا رناوت کو مشورے ضرور دے رہی ہیں۔ ملیکہ شراوت کو ہالی ووڈ میں گئےجمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئےکہ وہ ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کو ہالی ووڈ میں جانےکےلئے ٹپس دینے لگیں۔ کنگنا اور ملیکہ نے فلم ڈبل دھمال کی شوٹنگ میں ایک ساتھ کام کیا جس کےبعد ملیکہ کو کنگنامیں اپنا عکس دکھائی دیا اور وہ بن گئیں کنگنا کی رہنما۔ ملیکہ نے کنگنا کی بولڈنس دیکھ کر اسےبھی ہالی ووڈ میں قسمت آزمانے کے لئےکہا جس پر کنگنا کچھ کنفیوژ نظر آرہی ہیں کیونکہ کنگنا کی انگلش میرا سےکسی طور کم نہیں لیکن ملیکہ ہیں کہ انہیں ہالی ووڈ کےگر سمجھانےپر تلی ہوئی ہیں۔

فن و فنکار
سیول :دنیا کی سب سےبڑی ایل ای ڈی سکرین نصب
سیول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کےمشہور سیول سکوائر پر تجارتی مقاصد میں استعمال کےحوالےسےدنیا کی سب سےبڑی ایل ای ڈی سکرین نصب کر دی گئی ہے۔ 78 میٹر اونچی اور 99 میٹر چوڑی ڈیجیٹل کینورس نامی اس سکرین پر 42 ہزار ایل ای ڈی الائٹس لگائی گئی ہیں 7 ہزار 722 سکوائر میٹر بڑی اس سکرین نےسیول سکوائر بلڈنگ کی 19 منزلوں کومکمل طور پر چھپا دیا ہےجس سےاس سکرین کی جسامت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

فن و فنکار
پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ نے ماوٴنٹ پرسبز ہلالی پرچم لہرا دیا
اسکردو…پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ نے آکسیجن ٹینک کے استعمال کے بغیر دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے دنیا کے بلند ترین مقام پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ حسن سدپارہ کی کامیابی پر ان کے آبائی شہرا سکردو میں جشن کا سماں ہے۔اسکردو کے معروف کوہ پیما حسن سدپارہ نے آج نیپال میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ حسن سدپارہ نے گزشتہ رات 4 بجے کیمپ فور سے مہم شروع کی اور صبح 6بجے انھوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر قدم رکھا ۔انہوں نے مشکل ترین مہم کو حوصلے اور جرات سے کامیاب بنا دیا۔ ا سکردو کے نواحی گاؤں سدپاہ سے تعلق رکھنے والے حسن سدپارہ نے اپنے پروفشنل کیرئیر کا آغاز 1999 میں قاتل پہاڑ ننگا پربت کی کامیاب مہم سے کیا،2004 میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو سر کی اور اس کے بعد براوٹ پیک ، گشہ بروم ون اور ٹو سرکر کے پاکستان میں واقع آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیوں کو سر کرنے کا منفرد اعزازحاصل کیا ۔ حسن سدپارہ کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے انہیں مبارکباد دی ہے اور اسکردو شہر میں جشن کا سماں ہے۔

فن و فنکار
پریانکاچوپڑا کی ٹوئٹر پرمداحوں کی تعداد10لاکھ ہوگئی
ممبئی…بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے مداحوں کی تعداد روز بہ روزبڑھ رہی ہے۔فیس بک پر بیس لاکھ مداحوں کے بعد اب مائیکرو بلاگنگ کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے followers کی تعداد دس لاکھ ہوگئی ہے۔سابق مس ورلڈ، پہلی بولی وڈ اداکارہ بن گئی ہیں جن کے ٹوئٹر followers ، دس لاکھ چھ ہزار ایک سو چونتیس ہوگئے ہیں۔اس اعزاز کے ساتھ ہی وہ کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر اور سابق بھارتی وزیر ششی تھرور کے بعد ٹوئٹر پر مقبولیت کے لحاظ سے تیسری بھارتی شخصیت بن گئی ہیں۔پریانکانے اس موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ بے حد خوش ہیں۔ یہ ویب سائٹ انہیں مداحوں سے جوڑے رکھنے کا ذریعہ ہیں۔



Next Page Last Page
   
   

  




























About us | Learn French | Magzine | Privacy Policy | Comment and Content Challenge Policy | Terms & Conditions | Contact Us

Site Developed & Designend by M. Zubair
Contact : mzubair.bscs@yahoo.com    0092-334-9184452