تازہ ترین قومی خبریں   :  شبقدر دھماکے:پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں53زخمی تاحال زیر علاج | تازہ ترین قومی خبریں   :   راجن پور:پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ،2اہلکار جاں بحق،4 زخمی | سیاست   :  مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے زندہ ہے، فضل الرحمان | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی:اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہاتھوں ڈی ای او کا قتل | کھیل   :   گیانا ٹیسٹ کا دوسرا روز:پاکستانی ٹیم 160رنزپر آؤ | سیاست   :  اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید ہ مرزا کی بان کی مون سے ملاقات | بین الاقوامی خبریں   :  ’اسامہ کی بیواؤں سے تفتیش کی ہے‘ | فن و فنکار   :  شوازنیگر اور ان کی بیوی میں علیحدگی | تازہ ترین قومی خبریں   :  تربیت مکمل کرکے گھر جارہے تھے کہ۔۔۔ | تازہ ترین قومی خبریں   :  طالبان اب ٹوئٹر پر بھی | تازہ ترین قومی خبریں   :  کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری | کھیل   :  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے | سیاست   :  مسلم لیگ ہم خیال کا سینیٹ میں اسحاق ڈار کی حمایت کا اعلان | بین الاقوامی خبریں   :  میلوں پیدل چل کر پانی لانے والی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا منفردمظاہرہ | تازہ ترین قومی خبریں   :  امریکی شہری کو پشاور ائیر پورٹ پر ملک چھوڑنے سے روک دیا |

free counters

















Wednesday, 22, Feb 2012

معیشت
پاکستانی برآمدات بیس ارب ڈالرز سے بڑھ گئیں
کراچی۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی برآمدات کا حجم بیس ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، اپریل میں برآمدی مالیت چالیس فیصد اضافے سے دو ارب چالیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ چیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی طارق اقبال پوری نےنجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ دو ارب چالیس کروڑ ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں، جو اپریل دوہزار دس کے مقابلے چالیس فیصد زائد ہیں۔ گزشتہ ماہ برآمدات میں چالیس فیصد اور درآمدات میں سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چیئرمین ٹی ڈیپ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دس ماہ میں برآمدات کا حجم بیس ارب ڈالر اور درآمدات کی مالیت بتیس ارب ڈالر رہی، اس طرح تجارتی خسارہ بارہ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

معیشت
مائیکروسافٹ کاسکائپ خریدنے کا اعلان
مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ ٹیلی فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنی سکائپ کو خریدنے کا اعلان کر دیا۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ سکائپ خریدنے کیلئے تیار ہیں۔ سکابپ کی ملکیتی کمپنیوں کا اشتراک کمپنی کو پانچ ارب ڈالرز میں فروخت کرے گا۔ سکائیپ کے اکثریتی حصص نجی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کے پاس ہیں۔ یہ خریداری مائیکروسوفٹ کی مہنگی ترین خریداریوں میں سے ایک ہے۔ لگزمبرگ کی کمپنی سکائیپ کے دنیا بھر میں تقریبا چھیاسٹھ کروڑ صارفین ہیں۔ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں سکائیٹ نے اپنے حصص بازار میں پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انٹرنیٹ پر نیلامی کی ویب سائیٹ ای بے نے سن دو ہزار چھ میں سکائیپ کو دو اعشاریہ چھ ارب ڈالر میں خریداہ تھا۔ ای بے نے دو ہزار نو میں سکائیپ کا ستر فیصد حصہ دو ارب ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔

معیشت
فیصل آباد کی صنعتوں کو 3روز کیلئے گیس کی فراہمی معطل
فیصل آباد…فیصل آباد کی صنعتوں کوتین روز کے لئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔جس کے نتیجے میں پیدواری عمل پھر سے رک گیا۔محکمہ سوئی گیس کے لوڈمنجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو11 مئی صبح چھ بجے سے 14 مئی صبح چھ بجے تک تین روز کے لئے گیس بند رہے گی۔گیس کی بندش کے نتیجے میں صنعتوں میں پیدواری عمل ایک بار پھر رک گیا ہے اور ہزاروں مزدور بے روزگارہوگئے ہیں ۔دوسری طرف صنعتکاروں نے ہفتہ وارتین روزہ گیس بندش کو پنجاب کی صنعتوں کے ساتھ زیادتی قراردیتے ہوئے شیڈول تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیاہے۔

معیشت
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر
سنگاپور…امریکی ریاست مسیسیپی میں سیلاب کے خطرات کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ہفتے کی بلند سطح پر آگئی۔آج ایشیائی منڈی میں کاروبار کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت 19سینٹ اضافے کے ساتھ 104 ڈالر 7 سینٹ، جب کہ لندن برینٹ 7 سینٹ اضافے کے ساتھ 117 ڈالر 70 سینٹ کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔اس سے پہلے نیویارک ٹریڈنگ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فی صد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ٹریڈرز کے مطابق، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی ریاست مسیسیپی میں سیلاب آنے کے خدشات ہیں، جہاں موجود 11 آئل ریفائنریز امریکی مجموعی طلب کا 13 فی صد ایندھن صاف کرتی ہیں۔

معیشت
بجلی کی قلت27سومیگاواٹ ہوگئی، 8سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ
لاہور . . . . . ملک میں بجلی کا شارٹ فال27 سو میگا واٹ ہوگیا ہے جس کے بعد شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں10گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ پیپکوکی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار10ہزار790 جبکہ طلب13ہزار490میگا واٹ ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی ہائیڈل پیداوار3ہزار25 میگاواٹ اور تھرمل ایک ہزار 758 میگا واٹ ہے،نجی بجلی گھروں سے6 ہزار جبکہ رینٹل پاور ہاؤسز سے62میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔طلب اور رسد میں اس فرق کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے،شہری علاقوں میں روزانہ6سے8گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں10گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔



Next Page Last Page
   
   

  




























About us | Learn French | Magzine | Privacy Policy | Comment and Content Challenge Policy | Terms & Conditions | Contact Us

Site Developed & Designend by M. Zubair
Contact : mzubair.bscs@yahoo.com    0092-334-9184452